27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس ملازمین و اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 23 لاکھ سے زائد...

پولیس ملازمین و اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 23 لاکھ سے زائد فنڈز جاری

- Advertisement -

لاہور۔21مئی (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 23 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سیف اللہ کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے۔ ریٹائرڈ سب انسپکٹر بلال ترین کو جگر کے کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے ، ٹریفک وارڈن علی شاہد کو بیوی کی میجر سرجری کیلئے اڑھائی لاکھ روپے،

جونیئر کلرک علی عباس کو بیوی کے برین ٹیومر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے ، مرحوم آفس سپرنٹنڈنٹ عمران علی کی بیوہ اور کانسٹیبل نادر علی کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے ،کانسٹیبل عابد علی، ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد سرور، خاکروب محمد سلیم کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 01 لاکھ 67 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرا کی منظوری دی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں