پولیس ملازمین کے اہلخانہ کے علاج کیلئے فنڈز جاری،ترجمان

86
Dr. Usman Anwar
Dr. Usman Anwar

لاہور۔16جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں میں مبتلا ملازمین کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 29 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کانسٹیبل محمد توصیف کو گھٹنے کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دیئے گئے۔شہید کانسٹیبل محمد ریاض کی بیوی کو کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے۔

اے ایس آئی ارشاد احمد کو میجر سرجری کے لیے 2 لاکھ 90 ہزار دیئے گئے، کانسٹیبل یاسر علی کو کینسر کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے جاری جاری کئے۔ترجمان نے بتایا کہ اے ایس آئی محمد یعقوب کو جگر کے علاج کیلئے 01 لاکھ 40 ہزار، کانسٹیبل تنویر الطاف، کانسٹیبل حافظ فقیر محمد کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ فی کس دیئے گئے، اے ایس آئی محمد سعید، کانسٹیبل محمد صدیق، کانسٹیبل محمد عمران کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ فی کس جاری کئے۔ڈی ایس پی ریٹائرڈ محمد اشرف، سب انسپکٹر عنصر ایوب، ہیڈ کانسٹیبل خرم شہزاد کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ فی کس دئیے گئے۔

سب انسپکٹر غلام حبیب، اے ایس آئی مدثر ایوب، سینٹری ورکر عرفان مسیح، نائب قاصد اقرار حسین، ہیڈ کانسٹیبل محمد حیات کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 03 لاکھ 70 ہزار روپے جاری کئے گئے۔ کاسنٹیبل اسد محمود، کانسٹیبل عبدالرف، کانسٹیبل شاہنواز شرجیل، کارپورل تابش عارف خان، واشر مین علی رضا کو اپنے اور اہلخانہ کے علاج کیلئے مجموعی طور پر 03 لاکھ 73 ہزار روپے دئیے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ کے اجرا کی منظوری دی۔