لاہور۔15مئی (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید07 پولیس ملازمین کے بچوں کی کلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 01 کروڑ 16 لاکھ 20 ہزار روپے فنڈز جاری کر دئیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قبل ازیں پولیس ملازمین کے 34 بچوں کی کامیاب کوکلئیر امپلانٹ سرجری ہو چکی ہے، کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے اب تک 07 کروڑ 17 لاکھ 20 ہزار روپے فنڈز جاری کیے جاچکے ہیں،
کارپورل طاہر عمر کی 01 سالہ بیٹی کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے ،کانسٹیبل سرفراز احمد کے 02 سالاہ بیٹے کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے جاری،سکیورٹی کانسٹیبل راول ممتاز کی 02 سالہ بیٹی کو16 لاکھ 60 ہزار روپے،نائب قاصد محمد عمران کی 04 سالہ بیٹی کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے،اے ایس آئی سمیع اللہ کے 02 سالہ بیٹے کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے،
لیڈی پی ایس اے افشاں مقصود کے 02 سالہ بیٹے کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے،کانسٹیبل محمد آصف کے 05 سالہ بیٹے کی سرجری کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے دئیے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ ساتوں بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری ایور کئیر ہسپتال لاہور میں کی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597255