28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس ملازمین کے بچوں کے علاج کیلئے مزید 25 لاکھ 50 ہزار...

پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج کیلئے مزید 25 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری

- Advertisement -

لاہور۔25مئی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 25 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل محمد ذیشان فقیر کو بیٹے کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے،اے ایس آئیز ارشد حسین، غلام فرید،مرحوم اے ایس آئی محمد شفیع کی بیوہ اور کانسٹیبل وسیم احمد کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے،

اسی طرح ڈیٹا انٹری آپریٹر اظہار الحق ،کانسٹیبلز سجاد احمد کو بچوں کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس اوراے ایس آئی محمد نوید، کانسٹیبل محمد فریاد، کانسٹیبل امیر حیدر اور سینٹری ورکر محمد ہارون کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 01 لاکھ 50 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے،

- Advertisement -

آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا رقم ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کی، آئی جی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601229

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں