پولیس ملازمین کے بچوں کے لئے سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز، درخواست وصولی کا عمل شروع

77
مظفرگڑھ میں قیام امن کےلئے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کو ساتھ لے کر چلیں گے،اسسٹنٹ کمشنرمظفرگڑھ

ملتان۔ 09 فروری (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر ملتان ریجن کے پولیس ملازمین کے بچوں اور بچیوں کے لئے سکلز ڈویلپمنٹ کے مختلف پروگرامز کا آ غاز کیا جارہاہے جس کے لئے درخواستوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔اتوار کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملتان پولیس ملازمین کے بچوں کو تکنیکی ٹریننگ دینے والا پہلا ریجن بن گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کورسز میں آ ئی ٹی ، آ رٹیفشل انٹلیجنس ، اور کمپیوٹر پروگرامنگ ودیگر کورسز شامل ہیں جبکہ بچیوں کے لئے نرسنگ، ٹیلرنگ، فیشن ڈیزائننگ ، بیوٹیشن وغیرہ کے کورسز بھی ٹریننگ کا حصہ ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس خصوصی اقدام سے بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سیکھ کر ملک اور بیرون ملک بہتر روزگار کما سکتے ہیں ۔

آر پی او نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ ملتان کے بچوں کے لئے ٹیوٹا کے کورسز میں بھی داخلے شروع کر دئیے گئے ہیں ، عنقریب ملتان ریجن کے دوسرے اضلاع وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں میں بھی پولیس ملازمین کے بچوں کے لئے ان کورسز کا آ غاز کر دیا جائے گا ۔