لاہور۔22اپریل (اے پی پی):موٹر ٹرانسپورٹ ونگ میں 14 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی اور 15 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایم ٹی ونگ پنجاب میں ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔
ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پروموٹ ہونے والے افسران و اہلکاروں کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد دی اور مزید تندہی سے فرائض نبھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افسران اپنی اے سی آرز سمیت سروس ریکارڈ مکمل رکھیں،رواں سال مختلف رینکس پر 4500 کے قریب پروموشنز کی جائیں گی۔