- Advertisement -
چنیوٹ۔ 05 مارچ (اے پی پی):چنیوٹ پولیس نے بائی پاس سرگودھا لاہور روڈ چنیوٹ سے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس آرگنائزڈ کرائم یونٹ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عرفان علی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے بائی پاس سرگودھا لاہور روڈ چنیوٹ سے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار منشیات فروش علی حسن کے قبضہ سے 12 سو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف منشیات کی دفعات کے تحت تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس حوالے سے ڈی پی اوعبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے،منشیات فروشوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے معیاری تفتیش کے ساتھ سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569130
- Advertisement -