29.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس نے خاتون کے ساتھ زیادتی وقوعہ میں ملوث تیسرے مرکزی ملزم...

پولیس نے خاتون کے ساتھ زیادتی وقوعہ میں ملوث تیسرے مرکزی ملزم عمر حیات کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

فیصل آباد۔۔ 30 مارچ (اے پی پی):تھانہ ساندل بار کے علاقہ میں دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ زیادتی وقوعہ میں ملوث تیسرے مرکزی ملزم عمر حیات کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔اتوار کو ترجمان سٹی پولیس کے مطابق سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمرکے احکامات کی روشنی میں تھانہ ساندل بار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث تیسرے مرکزی ملزم عمر حیات کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کیس میں ملوث 2ملزمان کو پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جس پرعدلت نے ملزمان علی شیر اور فیصل کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیاہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس وزیراعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے ویژن کے مطابق جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اورعوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577429

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں