چیچہ وطنی۔ 03 اپریل (اے پی پی):پولیس نے دو کاروائیوں کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے4کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی،پولیس کے مطابق ملزمان تھانہ فتح شیر کے علاقے میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کررہے تھے جنہیں دو الگ الگ چھاپوں کے دوران گرفتار کرلیا گیا،تینوں منشیات فروشوں کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔