10.5 C
Islamabad
بدھ, مارچ 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس نے راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم...

پولیس نے راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان گرفتار کر لئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان گرفتار کر لئے گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی، مو با ئل فونز، ایل ای ڈی اور ما ل مسروقہ بر آمد۔پولیس ترجمان کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈائون جا ری ہے،

اس سلسلہ میں تھانہ شہزاد ٹا ون پولیس ٹیمو ں نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے قیمتی مو با ئل فونز، نقدی، ایل ای ڈی اور ما ل مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔ملزمان کی شنا خت وقار اور سفیر کے ناموں سے ہو ئی ہے، ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568802

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں