- Advertisement -
اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری ایڈووکیٹ کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کیس میں رپورٹ پیش کئےجانے پرحفاظتی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
پیر کے روز سماعت کے دوران پولیس نے علی بخاری ایڈووکیٹ کے خلاف مقدمات کی رپورٹ جمع کروا دی گئی جس میں علی بخاری ایڈوکیٹ کے خلاف مزید دو مقدمات سامنے آ گئے اور تعداد 17 ہوگئی۔
- Advertisement -
علی بخاری کے وکیل صدر ہائیکورٹ بار ریاست علی آزادنے کہاکہ ہمیں ہفتہ یا دس روز کی حفاظتی ضمانت دے دیں تاکہ متعلقہ عدالت میں پیش ہوسکیں۔ عدالت نے پولیس رپورٹ جمع ہونے پر حفاظتی ضمانت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
- Advertisement -