29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس نے مختلف علاقوں سے تین منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر...

پولیس نے مختلف علاقوں سے تین منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

چنیوٹ۔ 25 مئی (اے پی پی):پولیس نے مختلف علاقوں سے تین منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے4625 گرام چرس اور ناجائزاسلحہ پسٹل برآمد ہوا۔

ایس ایچ اوتھانہ کوٹ وساوا سب انسپکٹر وسیم سجاد، اے ایس آئی ممتاز علی، محمد نواز اے ایس آئی نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 3305 گرام چرس اور ایک ملزم سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

- Advertisement -

ایس ایچ اوتھانہ لنگرانہ سب انسپکٹر راشد حسن نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1320 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار منشیات فروش ملزمان کیخلاف منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہو چکے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601184

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں