چیچہ وطنی۔ 10 جون (اے پی پی):پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 8 ،مزیداشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،ترجمان کے مطابق حراست میں لئے گئے ملزمان مختلف فوجداری مقدمات میں ملوث تھے جنہیں مفرور ہونے کی بنا پر عدالت نے اشتہاری قرار دیدیاتھا، ترجمان کے مطابق اشتہاری ملزموں کیخلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضلع بھر میں 35، اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔