پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران5اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا

110
6 arrested
6 arrested

۔چیچہ وطنی 21 اپریل (اے پی پی):پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 5اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ،ترجمان کے مطابق حراست میں لئے گئے ملزمان مختلف فوجداری مقدمات میں ملوث تھے جنہیں مفرور ہونے کی بنا پر اشتہاری قرار دیدیا گیاتھا،پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضلع بھر میں 15، اشتہاری ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں زیر التوا مقدمات میں نامزد ہونے کی بنا پر عدالتوں میں پیش کیا جارہا ہے۔