پولیس نے کامیاب کارروائی کے ذریعہ خطرناک ملزمان گرفتار کرلئے مقدمات درج،پولیس ترجمان

102

نارووال۔ 17 فروری (اے پی پی):ڈی ایس پی صدر نارووال کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ بدوملہی نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے زریعہ اشتہاری ملزم گرفتار کرکے پابندسلاسل کردیا۔ ایس ایچ او تھانہ ندوکے نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن میں 02 ناجائز اسلحہ ہولڈر گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 30بور اور پسٹل9 ایم ایم برآمد کر لیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نےتمام گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے۔