فیصل آباد۔ 08 اگست (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے ہنی ٹریپ اور بلیک میلنگ گینگ کی ملزمہ کو گرفتار کرکے اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کی پولیس ٹیم نے مبینہ طور پر ہنی ٹریپ اور بلیک میلنگ گینگ کی ملزمہ اقصیٰ نامی خاتون کو گرفتار کرکے اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان فیصل آباد پولیس نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد کی زیر قیادت انسپکٹر ثنائنزیر ایس ایس آئی او یو سرکل پیپلز کالونی نے کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا۔
اقصیٰ نامی خاتون نیگینگ ریپ کی دفعات کے تحت تھانہ پیپلز کالونی میں عدنان نامی شہری کو نامزد جبکہ دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔انسپکٹر ثنائنزیر ایس ایس آئی او یو سرکل پیپلز کالونی نے مقدمہ کی تفتیش ملتے ہی فوری کارروائی شروع کردی۔دوران تفتیش ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا گیا تاہم ملزم عدنان عبوری ضمانت پر تھا۔وکٹم کو جب ملزمان کی ضمانت کے سلسلہ میں کورٹ میں پیش کیا گیا تو اقصیٰ نے ملزمان کے حق میں بیان دیا کہ میرے ملزم نہ ہیں ان کو رہا کر دیا جائے اور میڈیکل ڈی این اے سے بھی انکار کر دیا۔
تفتیشی افسر نے تحقیق اور پتہ جوئی کی تو پتہ چلا کہ خاتون اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر الزام علیہ فریق سے دولاکھ کی رقم وصول کر چکی ہے اور بیان دینے کی بابت مزید تین لاکھ کا مطالبہ کر چکی۔انسپکٹر ثنائنزیر نیملزمہ کو فوری گرفتار کرنا چاہا تو ملزمہ اور ساتھیوں نے مزاحمت شروع کر دی۔تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمہ نے فیک شناختی کارڈ نمبر اور معلومات فراہم کیں تاکہ شناخت پوشیدہ رہے۔ملزمہ اور ساتھیوں کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ اور مزاحمت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔