29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس نے 4 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر...

پولیس نے 4 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 12 مئی (اے پی پی):ہری پور پولیس نے 4 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔ ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے عابد سکنہ سیداں چوک کو گرفتار کرکے قبضہ سے 902 گرام چرس اور ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے ملزم لیاقت علی سکنہ ملکیار سے 05 کلو 625 گرام چرس جبکہ محمد شکیل سکنہ تلوکر کو گرفتار کرکے 117 گرام آئس برآمد کرلی۔ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ حطار نصیر حیات نے بھی پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کر کے ملزم محمد عارف سکنہ حال شادی کے قبضہ سے 01 کلو 165 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596114

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں