پولیس وین اور گاڑی کے درمیان تصادم ،چار افراد شدید زخمی

87
مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

سیالکوٹ ۔09 فروری (اے پی پی):سیالکوٹ میں پولیس وین اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ کشمیر روڈ پر پکا گڑھا شیشوں والی مسجد کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک پولیس وین اور گاڑی آپس میں ٹکرا گئے۔

تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 38 سالہ فرقان کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی جبکہ 53 سالہ ذوالفقار، 49 سالہ خالد اور 50 سالہ انجم کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔