پولیس ٹیم نے پتنگیں بنانے والے 02 ملزمان گرفتار کر لیے

53
kite flying
kite flying

قصور۔ 16 فروری (اے پی پی):ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ بی ڈویژن قصور پولیس کی کامیاب کاروائی۔ پولیس ترجمان قصورنے بتایا کہ ایس ایچ او اسلم بھٹی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے پتنگیں بنانے والے 02 ملزمان گرفتار کر لیے۔ ملزمان کی شناخت قدیر اور انیب سکنائے جماعت پورہ قصور کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے قبضہ سے 600 عدد بڑی پتنگیں اور پتنگوں کا خام مال برآمد۔

پولیس ترجمان قصورنے بتایا کہ ملزمان پتنگیں تیار کر کے قصور سمیت دیگر اضلاع میں سپلائی کرتا تھا۔ ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری۔ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی روک تھام کیلئے پولیس کی بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔