پولیس کا جرائم پیشہ عناصر سے مقابلہ ، ڈاکو ارشاد جتوئی زخمی حالت میں گرفتار

110

لاڑکانہ۔13جنوری (اے پی پی):پولیس اسٹیشن نصیرآباد ضلع قمبر شہدادکوٹ کی حدود میں رات گئے پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان مقابلہ کے نتیجہ میں بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پیر کو ترجمان قمبر شہدادکوٹ پولیس کے مطابق مقابلہ کے بعد بدنام زمانہ ڈاکو ارشاد جتوئی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے،گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ایک عدد چھینا گیا چنگچی رکشہ اور پستول بمع میگزین برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار ملزم کی شناخت ارشاد ولد شیرل جتوئی سکنہ چنجنی شاخ تحصیل نصیرآباد ضلع قمبر شہدادکوٹ سے ہوئی ہے۔گرفتار ڈاکو ضلع قمبر شہدادکوٹ میں جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔مزید تفتیش اور ملزم کا مکمل کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔