اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈائون جار ی ہے۔سنگین جر ائم میں ملوث چار مجرمان سمیت 08جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں منشیات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈائون جاری ہے۔
اس سلسلہ میں تھا نہ کھنہ اور تھا نہ لو ہی بھیر پولیس ٹیموں نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ا ن کے قبضہ سے 560گر ام ہیر و ئن اور مختلف بو ر کے دوپستول معہ ایمو نیشن برآمدکرلئے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نیو الی خصوصی مہم کے دوران چار مجر مان کی گرفتار ی بھی عمل میں لا ئی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568800