سرگودھا۔ 28 جون (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1.78 کلو گرام چرس،130 گرام آئس،30 لٹر شراب اور 04 غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریا پولیس نے عمر سے چرس 780 گرام،آئس 90 گرام،دانش سے چرس 580 گرام،عبداللہ سے شراب 30 لٹر،تھانہ ساہیوال پولیس نے ناصر سے چرس 420 گرام،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے شہزاد سے آئس 40 گرام،تھانہ میانی پولیس نے ساجد سے کلاشنکوف،
تھانہ پھلروان پولیس نے شمشیر سے بندوق 12بور، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے زاہد سے پسٹل30بور اور تھانہ جھال چکیاں پولیس نے عمر سے پسٹل30بوربرآمد کر لیا۔ اسی طرح تھانہ لکسیاں پولیس نے منشیات فروش ریاست کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 01 کلو 100 گرام آئس برآمد کر لی جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان ظفر سے بندوق 12بور اور ملزم شمشیر سے بندوق 12بور برآمد کر لی گئی۔
علاوہ ازیں تھانہ شاہپور صدر پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران مظہر اور یاسین کو گرفتار کر کے غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔