فیصل آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی):فیصل آباد پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف تھانوں نے کارروائیاں کے دوران 16مقدمات کا اندراج کر کے16ملزمان کوگرفتارکرلیاہےملزمان کے قبضہ سے 2کلو 375گرام چرس،2180 گرام ہیروئن,آئس 1020گرام اور86لیٹر شراب برآمد کر لی۔
اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 12مقدمات کا اندراج کر کے12ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ 9عدد پسٹل30بور,1عدد 9 ایم ایم پسٹل 30بور،1عدد گن،501 ایم پی 13عدد رپیٹر 12بورومتعدد گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔
سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔