پولیس کا پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 81ملزمان گرفتار

230
ملتان پولیس کا شہر میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

راولپنڈی ۔ 23 فروری (اے پی پی):پولیس نے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 81ملزمان گرفتار کرکے 4400سے زائد پتنگیں،104 ڈوریں، ساؤنڈ سسٹم،اسلحہ اور دیگر سامان برآمدکرلیا۔رواں سال کے دوران 500سے زائد ملزمان کو گرفتارکرکے58ہزار سے زائد پتنگیں اور1000کے قریب ڈوریں برآمد کیں، تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجودرہتے ہوئے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف خود کریک ڈاؤن کی نگرانی کر تے رہے۔

پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے تھانوں کی موبائل اور ڈولفن فورس بھی خصوصی گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،شہر بھر کے مختلف مقامات پر اونچی عمارتوں کی چھتوں سے ڈرون کیمروں اور جدید ٹیکنیکل ذرائع سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرکا کہنا تھا کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،شہریوں سے التماس ہے کہ پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ جیسے خونی مشغلوں اور غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کریں۔