پولیس کا ڈی چوک میں صحافیوں کے روپ میں پی ٹی آئی کے یو ٹیوبر ز اور سوشل میڈیا اکٹویسٹس کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ

78

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وزارت داخلہ کی ہدایات پر پولیس نےڈی چوک میں صحافیوں کے روپ میں پی ٹی آئی کے یو ٹیوبر اور سوشل میڈیا اکٹویسٹ کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے یہ کارکن صحافیوں کے روپ میں ڈی چوک میں پولیس کی مکمل حکمت عملی سے لیڈر شپ کو آگاہ کر رہے تھے ۔