22.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومضلعی خبریںپولیس کی بروقت کارروائی سے سینکڑوں ایکڑ پر گندم کی فصل کو...

پولیس کی بروقت کارروائی سے سینکڑوں ایکڑ پر گندم کی فصل کو جلنے سے بچا لیا گیا

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 01 اپریل (اے پی پی):پیر جگی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 250 سے 300 ایکڑ زرعی اراضی پر کاشتہ گندم کی فصل کو نذر آتش ہونے سے بچا لیا۔

پولیس زرائع کے مطابق پیر تھانہ پیر جگی کی حدود میں برلب سڑک پڑے ہوئے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،جو تیز ہوا کے باعث کافی پھیل گئی اور ساتھ کھڑی سینکڑوں ایکڑ گندم کی تیار فصل کےلئے خطرہ کا باعث بن گئی،مقامی لوگوں نے بروقت 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی، ایس ایچ او تھانہ پیرجگی عطااللہ چوہدری پولیس ٹیم کے ہمراہ فوراًموقع پر پہنچے اور ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دے کر بلا لیا،مقامی لوگوں، پولیس اور ریسکیو 1122 نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ کو بجھا کر کسانوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا،علاقہ کے کسانوں نے پولیس اور ریسکیو 1122 سے اظہار تشکر کیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577743

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں