پولیس کی بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر کارروائی، 1125لیٹرایرانی ڈیزل برآمد

105

سرگودھا۔ 01 مارچ (اے پی پی):انچارج چیک پوسٹ داجل سب انسپکٹر ملک عبدالقیوم چھینہ اور اے ایس آئی آصف عمران خان معہ ٹیم نے بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پولیس نے دوران چیکینگ ایک ٹرک جس میں اضافی ٹینک لگا تھا، میں 1125لیٹر ایرانی ڈیزل لوڈ تھا کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ڈرائیوراور گاڑی کو قبضے میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔اس کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشہزاد رفیق اعوان بھکر نے انچارج چیک پوسٹ سمیت تمام ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائیں۔