پولیس کی جانب سے اتوار کے روز گرجا گھروں کی سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات

81
Security of churches
Security of churches

سرگودھا۔ 03 نومبر (اے پی پی):سرگودھا پولیس کی جانب سے اتوار کے روز گرجا گھروں اور دیگر کرسچین کی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات کئے گئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی خصوصی ہدایت پر اتوار کے روزکرسچئن تہوار کے موقع پر سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے۔ اس سلسلہ میں سرگودھا پولیس کے ایک سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی،ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈکے جوان بھی چرچز کے اردگرد گشت کرتے رہے۔

اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔ پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔چرچز میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی ، چرچز پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیاتھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر اسد اعجاز ملہی تمام سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے۔