راولپنڈی۔ 28 جنوری (اے پی پی):سی پی اوراولپنڈی سید خالدہمدانی کی ہدایت پر گرجا گھروں کی سیکورٹی کے موثر انتظامات کیے جا رہے ہیں گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے432افسران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
سینئر پولیس افسران ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کریں گے،عبادت کے لیے گرجاگھروں میں آنے وا لے افراد کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ پولیس کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سیدخالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات کیے گئے،گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے432افسران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،سینئر پولیس افسران ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کریں گے۔
سی پی او سیدخالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران الرٹ دیوٹی سرانجام دیں،اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں،اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،عبادت کے لیے گرجاگھروں میں آنے وا لے افراد کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔