پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،17 ملزمان گرفتار

100
Suspects arrested
Suspects arrested

سرگودھا۔ 21 اپریل (اے پی پی):سرگودھاپولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے17 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نےمنشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے شبیر سے شراب 80لٹر،ذوالفقار سے چرس510گرام اور اویس سے پسٹل30بور بر آمد کر لیا۔ اسی طرح تھانہ میلہ پولیس نے عامر سے شراب 20لٹر،لہن100لٹر،چالو بھٹی بر اآمد کر لیں۔

اسکے علاوہ ازیں تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے اصغر سے شراب 30 لٹر،تھانہ جھاوریاں پولیس نے عثمان سے شراب 30لٹر،تھانہ کوٹمومن پولیس نے حسنین سے شراب 20لٹر،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے مجیب سے بندوق12بور،ثنا ء سے کلاشنکوف،عرفان سے بندوق 12بور،مہران سے پسٹل 30بور کر لیا جبکہ تھانہ بھیرہ پولیس نے نوشاد سے کلاشنکوف،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے وقاص سے پسٹل 30بور،احمد سے پسٹل 30بور،تھانہ ساہیوال پولیس نے عمر سے پسٹل 30بور،زبیر سے پسٹل 30بوراور تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے زبیر سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔

علاوہ ازیں تھانہ شاہ پور صدرپولیس نے منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اوراشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 01 اشتہاری مجرم اور 03ملزمان کو گرفتار کرکے شراب،چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے اشتہاری مجرم مشتاق کو گرفتار کر کے منشیات فروش شبیر سے شراب 80لٹر،ذوالفقار سے چرس510گرام اور اویس سے پسٹل30بور برآمد کر لی ہے۔تھانہ ساجد شہید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوا کھیلتے 04 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی گئی۔ تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔