راولپنڈی۔ 22 مارچ (اے پی پی):پولیس نے شراب سپلائرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 07ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے 55لیٹر شراب برآمدکرلی۔پولیس کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم فیاض سے 10لیٹر شراب،ملزم انتظار سے 10لیٹر شراب،وارث خان پولیس نے ملزم کامران سے 10لیٹر شراب،
ریس کورس پولیس نے ملزم ارشاد سے 05لیٹر شراب،تھانہ سٹی پولیس نے ملزم خادم سے 05لیٹر شراب،گنجمنڈی پولیس نے ملزم زاہد سے 05لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔