راولپنڈی۔2جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں منشیات فروشوں،شراب سپلائرز ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صادق آباد،مندرہ ،ویسٹریج،کہوٹہ اور نصیرآباد کی حدود سے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے تین کلو سے زائد چرس و آئس برآمد کر لی گئی۔
راولپنڈی پولیس نے تھانہ روات اور وارث خان کے علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔دریں اثناء تھانہ رتہ امرال،وارث خان،بنی،نصیر آباد،ٹیکسلا اور صادق آباد کے علاقوں میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے سات ملزمان کو گرفتار کر کت اسلحہ ،روند اور دس لیٹر شراب برآمد کرلی گئی۔