مظفرگڑھ۔ 17 نومبر (اے پی پی):مظفرگڑھ پولیس نےغیرقانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ۔،
پولیس زرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قصبہ گجرات ا نسپکٹر مہر ذوالفقار علی نے غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 05 غیرقانونی آئل ایجنسیوں کے مالکان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر دیئے ہیں۔