سرگودھا۔20ستمبر (اے پی پی):پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے پانچ ملزمان گرفتارکرلئے ۔تھانہ کوٹ مومن پولیس نے ملزم بلال سے بندوق 12بور اور ملزم ارسلان سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔
اسی طرح تھانہ ساہیوال پولیس نے ملزم حیات سے رپیٹر، ملزم مبشر سے پسٹل30بور اور ملزم صوبہ سے پسٹل30بور برآمدکرکے گرفتار ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
اس موقع پرڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کوئی سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا ، لوگوں میں خوف وہراس پیداکرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔