- Advertisement -
راولپنڈی۔9اگست (اے پی پی):پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 14 ملزمان کو حراست میں لے کر 15 لیٹر شراب اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ہفتہ کو ترجمان پولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ سٹی، رتہ امرال، وارث خان، نصیر آباد، ریس کورس، ٹیکسلا، گوجر خان، روات، کہوٹہ اور مورگاہ کے علاقوں میں کی گئیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ شراب اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ جرائم پیشہ سرگرمیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
- Advertisement -