کراچی۔ 28 جون (اے پی پی):تھانہ ڈاکس اورسائیٹ اے پولیس نے 2مختلف کارروائیوں کے دوران2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا،منشیات اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔ہفتہ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پہلی کارروائی میں سائیٹ اے پولیس نے اکبری محلہ مستان چالی میں قائم گٹکاماوا کے کارخانے پرچھاپہ مارکرملزم طارق شاہ ولد مصری شاہ کو گرفتار کرکے کارخانے سے 70عدد پڑیاں تیار گٹکاماوا،3عدد پلاسٹک کی چھاننی،3عدد ٹب تیار گٹکاماوا،40عدد پیکٹ تمباکو پتی،
2عدد بورے خالی ریپرز،2عدد کمپیوٹرائز کانٹے اور دیگر سامان برآمدکرلیا جبکہ دوسری کارروائی میں تھانہ ڈاکس پولیس نے گشت کے دورانِ نالہ اسٹاپ ریلوے پٹری مچھر کالونی سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم شفیق عرف راجہ ولد جاویدکو گرفتار کرکے ایک کلو150گرام چرس،موبائل فون اور نقدی برآمدکرلی ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔