پولیس کی مختلف کارروائیاں،24مبینہ ملزمان گرفتارموبائل فونز ،اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد

141
پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد

کراچی۔8اکتوبر (اے پی پی):سرسید ، شریف آباد ، سپر مارکیٹ ، گلبہار ،جوہر آباد ، گلبرگ ،نیو کراچی ،لیاقت آباد،نیو کراچی صنعتی ایریا ،یوسف پلازہ اورحیدری مارکیٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران اشتہاری، مفرور،اسٹریٹ کرائمز ، گٹکاماوا اورمنشیات فروشی میں ملوث 24مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چاقو، موبائل فونز ،2 پسٹل ، 2عدد30بور لوڈ میگزین،4 موٹر سائیکلیں، چرس ،تیار گٹکاماوااورنقد ی برآمد کرلی۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں احمد ولد ظفر ، ارشد ولد کشمیر خان، صابر حسین ولد ناصرالدین ،نسیم عرف فہیم ولد محمد رفیق ،فیصل عرف احسن ولد عبدالرشید ،تور جان ولد میر گل، حامداللہ ولد محمد گل ،عامر ولد رحمت دین ،سید علی ولد شاہ ولی، محمد رضا ولد درویزا، اختر ولد شمس الحق ،

یوسف ولد حنان ،محمد دین خان ولد عبیداللہ ، محمداللہ ولد شیر آغا، عالمگیر ولد تاج الملک ، امیر معاویہ ولد درویش احمد، شہباز ولد عاشق حسین ،متین احمد ولد منیر احمد ،شاہزیب الرحمن ولد ندیم الرحمن ،محمد آصف ولد محمد حنیف ، ریاض ولد ایوب ،غلام محمد ولد عبدالحکیم ، رحمت اللہ ولد شیر محمداور سید شایان اظہر قادری شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیشی حکام کے حوالے کردیاہے۔