پولیس کی منشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی،7ملزمان گرفتار

116
Illegal weapons
Illegal weapons

سرگودھا۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):سرگودھا پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مہم زور و شور سے جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر تھانہ سلانوالی پولیس نے 4 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے بھاری مقدار چرس و شراب برآمد کرلی۔ گرفتار منشیات فروش میسک مسیح اور فیصل سے شراب 275 لٹر شراب برآمد جبکہ اویس سے شراب 12 بوتل اور 170 گرام چرس برآمد،

منشیات فروش نوید سے چرس 1 کلو 100 گرام اور وٹک رقم برآمد، اصغر سے چرس 450 گرام برآمد کرلی گئی۔اسی طرح تھانہ مڈھ رانجھاء پولیس نے 2 اشتہاری مجرمان اور منشیات فروش اور2 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ کیٹگری بی کے دو اشتہاری مجرمان قتل و اقدام قتل کے ملزم سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30بور اور ملزم طیب سے پسٹل30بور برآمد، منشیات فروش اشرف سے200 لٹر لہن اور 20 لٹر شراب برآمدکرلی گئی۔تمام گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزیدتفتیش جاری ہے۔