پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں ،پانچ ملزمان گرفتار کر کے چرس اور شراب برآمد

75

راولپنڈی۔22فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پانچ ملزمان گرفتار کر کے چرس اور شراب برآمد کر لی ۔

ترجمان پولیس کے مطابق روات پولیس نے ملزم جہاد گل سے ایک کلو 230 گرام چرس ، ٹیکسلا پولیس نے ملزم نعمان سے 620 گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم کاشف سے 30 لیٹر شراب، پیرودھائی پولیس نے ملزم علی سے 20 لیٹر شراب اور مورگاہ پولیس نے ملزم افضال سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔