پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، منشیات فروش گرفتار، قبضہ سے 6 کلو 242 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج کرلیا

144
Rawalpindi Police
Rawalpindi Police

ہری پور۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):تھانہ سرائے صالح پولیس کی منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی ۔منشیات فروش گرفتار قبضہ سے6 کلو 242 گرام چرس برآمد ،مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح انسپکٹر مہتاب خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی محمد سجاد کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث صغیر احمد ولد خورشید احمد سکنہ نئی آبادی علی خان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 6 کلو 242 گرام چرس برآمد کرلی

۔ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔