پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ، 3 ملزمان گرفتار

76
arrested
arrested

سرگودھا۔ 25 نومبر (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پرتھانہ سٹی سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروش ظفر اقبال سے 648 گرام چرس اور منشیات فروش سلیم سے چرس 540 گرام برآمد کرلی ۔

اسی طرح تھانہ فیکٹری ایریاء پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ملزم شرجیل سے 1 کلو 340 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔