پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،06ملزمان گرفتار، ساڑھے 05کلوسے زائد چرس برآمد

202
ریجنل پولیس فیصل آباد نے ماہ جون 2025ء میں 40 جرائم پیشہ گینگز کے 102 ملزمان کو گرفتار کیا، ترجمان آر پی او

راولپنڈی ۔ 01 نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے06ملزمان کو گرفتارکرلیااور ساڑھے 05کلوسے زائد چرس برآمدکرلی ہے۔پولیس کے مطابق دھمیا ل پولیس نے ملزم عمیس احمد سے 01کلو800گرام چرس،

ریس کورس پولیس نے ملزم ریس ایوب سے 01کلو256گرام چرس،سول لائن پولیس نے ملزم ناصر سے 01کلو260گرام چرس،نصیر آبادپولیس نے ملزم رحمان سے 520گرام چرس،صدر بیرونی پولیس نے ملزم مراد سے 520گرام چرس،مندرہ پولیس نے ملزم عرفان سے 517گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے

،سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤ ن جاری رہے گا۔