سرگودھا ۔ 27 دسمبر (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتارکرکے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کر لی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ نے 2 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے چرس اور شراب برآمدکرلی۔ گرفتارملزم بابر سے چرس520گرام اور ملزم نزاکت سے 30لٹر شراب، 50لٹر لہن اور آلات ِکشید برآمد کر لیے۔
اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریاء نے شراب فروش کورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے بھاری مقدار میں شراب برآمدکرلی۔گرفتارملزم کرامت سے 300لٹر دیسی شراب اور 10 عدد بوتلیں شراب برآمد کر لی۔ متعلقہ تھانہ جات کی پولیس نے ملزمان کے اسکے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اورمزیدانکشافات کی توقع ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=540032