پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں، 4ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

101
Illegal weapons
Illegal weapons

راولپنڈی۔ 22 فروری (اے پی پی):پولیس نے ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق سٹی پولیس نے ملزم عبداللہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،پیرودھائی پولیس نے ملزم ایاز سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،گوجر خان پولیس نے ملزم عمران سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،

روات پولیس نے ملزم عمیر سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔