راولپنڈی۔ 26 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرکے 12ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ کرکے ان سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ملزم اسد اللہ سے1کلوشنکوف ، ملزم عزیز اللہ سے 1 پستول30بور،صادق آباد پولیس نے ملزم شہریار سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن،نصیرآباد پولیس نے ملزم گلاب سے 1 پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم جہانگیر سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم اسد سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن،
ٹیکسلا پولیس نے ملزم محمد وقار سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن،صد واہ پولیس نے ملزم عمران سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن،گوجر خان پولیس نے ملزم عمر سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن،جاتلی پولیس نے ملزم عمر شہزاد سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن،چونترہ پولیس نے ملزم عبدالرافع سے 1کلاشنکوف معہ ایمونیشن،
کہوٹہ پولیس نے ملزم خالد سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔