پولیس کی پتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی، 9ملزمان گرفتار، سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد

54
kite sellers
kite sellers

راولپنڈی۔ 26 مارچ (اے پی پی):پولیس نے پتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمدکرلی۔پولیس کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم وصیع سے 70پتنگیں اور02ڈوریں، سٹی پولیس نے ملزم افضال سے 10پتنگیں اور02ڈوریں،

وارث خان پولیس نے ملزم نعمان سے 15پتنگیں اورڈور، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم علیان سے 30پتنگیں اورڈور، ویسٹریج پولیس نے ملزم رضوان اورملک نیاز سے 30پتنگیں اور 02ڈوریں، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم جنت گل سے 20پتنگیں،

صدرواہ پولیس نے 02ملزمان اویس اورکیفی سے 75پتنگیں اور05ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز کا کہناتھاکہ پتنگ بازی جان لیوا اورخونی کھیل ہے، پتنگ بازی اورپتنگ فروشی میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔