سرگودھا۔ 06 فروری (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے 2پتنگ فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ساجد شہید نے ریڈ کرکے پتنگ فروش عاقب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاگرفتار ملزم سے 15پتنگیں اور 02کیمیکل ڈوریں برآمد ہوئیں اسی طرح تھانہ کڑانہ پولیس نے ریڈ کرکے پتنگ فروش عدیل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گرفتار ملزم سے 15پتنگیں اور 02کیمیکل ڈوریں برآمد ہوئیں ۔
ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ان سے مزید تفتیش جاری ہے