پولیس کی کارروائی،چوری کے مقدمات میں مطلوب گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

57
6 arrested
6 arrested

سرگودہا۔3فروری (اے پی پی):موٹر سائیکل اور مویشی چوری کے مقدما ت میں مطلوب گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیاگیا۔تھانہ پھلروان پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب گینگ کا سرغنہ دوساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔

ملزمان سے نقدی سمیت 4موٹرسائیکل اور پسٹل30بور برآمدکرلیااسی طرح تھانہ سلانوالی پولیس نے مویشی چوری کے 6مقدمات میں مطلوب تین ملزمان گرفتارکرلیے ۔ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کرکے بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیاگیا مزید تفتیش جاری ہے۔