پولیس کی کارروائی، رہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار

61

سرگودھا۔ 30 مئی (اے پی پی):سرگودھاپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار کر کے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمدکرلیاگیا۔تھانہ شاہ پور صدر نے کارروائی کرتے ہوئے رہزنی مقدمات میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان جہانزیب اور عرفان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ نقدی اور موبائل فونز برآمد کرکے بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔