19.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس کی کارروائیاں، ضلع بھر میں 15 ملزمان گرفتار

پولیس کی کارروائیاں، ضلع بھر میں 15 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی ۔18مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی،چوری،منشیات فروشی،شراب سپلائی ،غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔منگل کو پولیس ترجمان کے مطابق جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار مجرمان میں شاہد اقبال اور قیصر زمان شامل ہیں، اشہاریوں نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے دلاور خان کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ نومبر 2024 میں درج کیا گیا تھا۔تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں شہزاد احمد اور اصغر علی شامل ہیں، ملزمان سے4 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے۔

صدر واہ پولیس نے ملزم شارف کو گرفتا رکرلیا، ملزم سے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ رتہ امرال پولیس نے ملزم توقیر کو گرفتار کرکے 700 گرام چرس برآمد کی۔ وارث خان پولیس نے ملزم سلیمان کو گرفتار کرکے 580 گرام چرس برآمد کرلی۔ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 520 گرام چرس برآمد کی۔

- Advertisement -

پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں رضوان اللہ اور شہاب شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 20 ہزار روپے برآمدہوئے۔ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا ۔ گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعید کو گرفتار کرکے 1 پستول30بو ر معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکرام کو گرفتار کرکے 5 لیٹر شراب برآمد کی۔ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والے 2 ملزمان نور الرحمان اور ذیشان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے گیس سلنڈرز اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد کر لئے۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573808

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں